کراچی : متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے، جبکہ وہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں کثیر الجماعتی کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہیں۔
پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت کثیر الجماعتی کانفرنس جاری ہے،کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماشاہ محمد شاہ ، پاک سرزمین کے شبیر قائم خانی ، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مولانا راشد محمود سومرو بھی شریک ہیں۔
کانفرنس میں جماعت اسلامی ، سنی تحریک ، اے این پی ، ٹی ایل پی اور پختونخواہ عوامی ملی کے علاوہ دیگر رہنماؤں نےبھی شرکت کی ہے۔