پیپلز پارٹی کا زرداری کیخلاف نیب کیسز ملتوی کرنے کا مطالبہ

114

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب میں جاری کیسز کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ افسوس ہے ان غیر معمولی حالات میں بھی حکومت کی ترجیح اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنا ہے، نیب میں سابق صدر آصف رداری کی پیشی کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے میں کیا حرج ہے، کورونا کی وبا میں نیب والے بھی گھر بیٹھیں اور دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں مت ڈالیں، جہانگیر ترین کو تو ڈیل کر کہ روانہ کر دیا، ہم تو مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے یہیں بیٹھے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے اپوزیشن سے انتقام کے بجائے کورونا، ٹڈی دل اور معیشت پر توجہ دے۔