سکھر، کینال متاثرین کی بحالی کیس کی سماعت، آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی

251

سکھر (نمائندہ جسارت) کینال متاثرین کی بحالی کیس کی سماعت، سندھ ہائی کورٹ سکھر کی ڈویژنل بیچ نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام متاثرین کو ایک سال کے اندر متبادل زمین دی جائے گی، عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت کی رپورٹ دی جائے، سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی، محکمہ آبپاشی کے آپریشن سے کینالوں پر مکین سیکڑوں لوگ بے گھر ہوئے تھے۔ متاثرین نے متبادل کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔