محمد انور نیازی کی اہلیہ انتقال کر گئیں سراج الحق ودیگر قائدین کا اظہار افسوس

184

لاہور(نمائندہ جسارت)سابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان و دیرینہ کارکن جماعت محمد انور خان نیازی کی اہلیہ بدھ کو لاہور میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، چودھری محمد اسلم سلیمی، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالماک ، قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے محمد انور نیازی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔