حکومت اپنی نااہلی کا اعتراف کرے اور استعفی دیکر گھر جائے، مولانا فضل الرحمن

648
عمران خان اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ قابو کرنا آتا ہے، پی ڈی ایم

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کا اعتراف کرے اور استعفی دیکر گھر جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل ارلرحمن نے کہا کہ ملک میں جاری کورونا صورتحال میں حکومت کی پالیسیاں ناکام نظرآرہی ہے، نااہل حکمرانوں کو حکومت کا حق نہیں، موجودہ حکومت میں ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، بجٹ بنانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دینی مدارس سمیت دیگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے،  دینی مدارس کو امتحان بھی نہیں لینے دیے گئے، تعلیمے ادرے بند رکھنے سے طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تو جون، جولائی اور اگست میں ہر سال ہی بند ہوتے ہیں، دینی مدارس کا شیڈول، شعبان، رمضان اور شوال کا ہوتاہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی میتوں کے معاملے پر بھی حکومت کوئی سہولت نہیں دے رہی، گھروں میں میتیں پڑی رہنے سے گھر والے ذہنی دباؤ کا شکار ہورہے ہیں۔

مولان فضل الرحمن نے کہا کہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔