اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اور پانچ افسران سمیت 8 ملازمین کورونا کا شکار ہو گئے ۔جسٹس
فیاض احمد جندران اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی کی عدالتوں میں گزشتہ روز کے کسی بھی کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔ رجسٹرار آفس نے دونوں ججز کے تمام کیسز کی لسٹ کینسل کردی دونوں ججز کے سیکرٹریز،سٹینو اور نائب قاصد میں پیر کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے ریڈر عمران خان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سیکرٹری بھی کورونا میں مبتلا ہیں ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے معمول کے مقدمات کی سماعت کی کورٹ روم نمبر ایک میں چیف جسٹس بیٹھتے ہیں ۔