بلاول زرداری کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے کیس کی سماعت آج ہوگی

115

اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 سے رکن بلاول زرداری کے اثاثہ جات کے گوشواروں کی چھان بین کے کیس کی سماعت آج ہو گی۔ سماعت کرنے والے بینچ میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں سے اراکین شامل ہیں۔