اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

286

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کے نامور بین الااقوامی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرنچ اوپن ٹینس ستمبر میں شروع ہوا تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے۔ بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹینس کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر ٹورنامنٹ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھا تو یہ حیران کن ہوگا۔ 32 سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے توقع ظاہر کی کہ ٹینس معمول پر آنے والی آخری کھیلوں میں سے ایک ہوگی۔ اینڈی مرے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریبا 8 ہفتوں پہلے وہ 2 یا3 دن کے لئے تھوڑا بیمار ہوئے تھے تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔