شہباز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ، رانا ثناء اللہ

158

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتری ہوئی ہے۔ شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں اور اگرکورونا وائرس کے باعث شہباز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو طلب کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی نیب نے شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ میں گرفتار کیا شہباز شریف 63 دن نیب کی حراست میں رہے ۔انہوں نے دوران حراست شہباز شریف سے سوال کیوں نہیں کیے۔