ہنگو پولیس کی کارروائیوں میں50جرائم پیشہ افرادگرفتار

342

ہنگو (این این آئی) ھنگو پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف گھیراتنگ،تازہ کارروائیوں میں20 مشتبہ افرادسمیت 50جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیا ہے۔گرفتارہونے والوں میں1مجرم اشتہاری سمیت3 منشیات فروش ملزمان شامل ہے۔گرفتارملزمان سے ایک کلاشنکوف،3پستول،2چارجرز،27مختلف بورکے کارتوس2کلوگرام چرس برآمدکرلیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی تمام تھانوں سٹی، صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے گزشتہ تین دنوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران20مشتبہ افراد سمیت50جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیاہے۔ گرفتارافرادمیں ایک مجرم اشتہاری بھی شامل ہے۔ ملزمان سے مجموعی طورپر ایک کلاشنکوف ,3پستول 2 چارجرز ، 27مختلف بورکے کارتوس برآمدکرکے قبضہ میں لے لیے گئے ہیں۔جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈآپریشنزکے دوران 3منشیات فروشوں سمیت 18منشیات کے عادی افرادکو کوقانون کی گرفت میں لاکر2کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرلی ہے جبکہ جدیدموبائل سافٹ ویئرزویکل ویریفکیشن اورکرمنل ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم کی مددسے700مختلف گاڑیوں اور1100 مشکوک افرادکاکرمنل ریکارڈ بھی چیک کیاگیا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی اوشاہداحمدخان کاکہناتھا کہ ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت کے عین مطابق ضلع ہنگومیں کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورعوام کے جان ومال اورابروکے تحفظ کی ضمانت کویقینی بنایاجائے گا۔