سندھی ادبی سنگت لاڑکانہ کے ممبر حمزہ علی سوہو کی موٹر سائیکل چور لے اڑے

142

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ الہٰ آباد کی حد رند کالونی میں نامعلوم چور نامور ادیب اور سندھی ادبی سنگت لاڑکانہ کے ممبر حمزہ علی سوہو کی موٹر سائیکل کے تالے توڑ کر لے گئے۔ اطلاع پر حد کے تھانے کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق معلومات لی اور شکایت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے حمزہ علی سوہو نے بتایا کہ میری نئی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی تھی، جہاں سے نامعلوم چور موٹر سائیکل کے تالے توڑ کر لے گئے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ چوری کی گئی موٹر سائیکل واپس کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔