لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گاؤں عاقل میں 38 سالہ نوید کھوڑو نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خود کو پستول سے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج نوجوان دم توڑگیا۔ اس موقع پر خودکشی کرنے والے نوجوان کے بھائی وحید علی کھوڑو نے بتایا کہ بھائی نوید کھوڑو نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خودکشی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، دوسری جانب نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔