جعلی بھرتیوں میں ملوث محکمہ تعلیم کے دو افسران گھوٹکی سے گرفتار

206

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن گھوٹکی سرکل کی ایک ٹیم نے انسپکٹر ایاز میمن کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بھرتیوں اور سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر میں ملوث تعلقہ ایجوکیشن افسر اباڑو اللہ بچایو قاضی گریڈ 18 اور سابق تعلقہ ایجوکیشن افسر اللہ وارایو چاچڑ کو گرفتارکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ تیسرا ملزم اختر حسین دھاندو مفرور بتایا جاتا ہے۔صوبائی وزیر برائے اینٹی کرپشن و صنعت وتجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔