مریم اورنگزیب، ان کی والدہ اور طارق فضل بھی کورونا میں مبتلا

174

لاہور(نمائندہ جسارت)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد (ن) لیگ کے مزید تین رہنما کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ان کے علاوہ لیگی رہنما ڈاکٹرطارق فضل چوہدری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا کی۔