آرمی چیف کا دورہ افغانستان، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

1061

کابل:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےافغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرافغانستان پہنچے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اوربارڈرمینجمنٹ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی ۔

چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ  نےملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور بین الافغان مذاکرات کیلئے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نےانٹرا افغان مذاکرات میں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو بتایا ہے کہ افغان طالبان کےساتھ تنازعات کےحل کیلئےتیار ہیں۔