آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں ان کی صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور سرحدی سیکورٹی کے امور زیر بحث آئے۔
آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات کو بھارتی دھمکیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے جب کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملات اور دیگر سیکورٹی امورجلد از جلد نمٹانے کے لیے بھی ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔