کسان کی فلاح وبہبور معاشی ترقی کیلیے ناگزیر ہے،شاہ محمود قریشی

202

اسلام آباد (اے پی پی+صباح نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، کسان کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسانوں کی خوشحالی ہماری معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کسانوں کے اعلیٰ سطح کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سیّد فخر امام، وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر، مشیرتجارت رزاق داو¿د، پارلیمانی سیکرٹری فنانس زین قریشی و دیگر اہم پارلیمانی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کسان رہنماو¿ں نے لاک ڈاﺅن کے باعث کسانوں کو درپیش مشکلات سے شرکا اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز اور سیاسی قائدین کی آراءپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کسان رہنماو¿ں کو آئندہ بجٹ میں کسانوں کے لیے مجوزہ خصوصی ریلیف کی بابت آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، کسان کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسانوں کی خوشحالی ہماری معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مو¿ثر پالیسی سازی کے ذریعے کسانوں کے تحفظات کے ازالے کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مشیر تجارت رزاق داو¿د، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ و حکومت و دیگر اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماﺅں نے شرکت کی مشیر خزانہ نے کورونا عالمی وبائی چیلنج کے سبب ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات اور معاشی صورتحال کا مجموعی جائزہ پیش کیا ۔اجلاس میں چینی اسکینڈل سمیت اٹھائے گئے 5 ایشوز پر حکومتی ارکان کو پالیسی سے بریف کیا گیا۔ بجٹ اجلاس کے بارے میں وزیراعظم کے پیغام سے آگاہ کیا گیا ،بجٹ اجلاس کے بارے حکمت عملی کے سلسلے میں مشاورت کی گئی ۔ مجوزہ بجٹ پر بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں مشکل بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں۔ وائرس سےمتاثر ہونے والوں کو بجٹ میں ایسا ریلیف دینا چاہتے ہیں جس سے عام آدمی کو روزگار اور خوراک میں ریلیف مل سکے۔مزید برآںوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم اور اپنے ہم منصب سیمن کووینی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، اس دوران دوطرفہ تعلقات، کورونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی مشکلات کے ازالے کے لیے عالمی سطح پر ایک جامع اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔