سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کی جانب سے ضلع بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی مارکیٹوں و تجارتی مراکز کیخلاف کارروائی کا حکم۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مارکیٹس و تجارتی مراکز میں ماسک پہننے اور دیگر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سندھ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹوں وتجارتی مراکز کا دورہ کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹوں و دکانوں کو سیل کرکے جرمانہ عائد کیا جائے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔