ماتلی، صحافی ڈاکٹرمرزا ناصر بیگ کی والدہ کوئٹہ میں انتقال کرگئیں

494

ماتلی (نمائندہ جسارت) روزنامہ جسارت ماتلی کے رپورٹر وسینئر صحافی ڈاکٹرمرزا ناصر بیگ کی والدہ کوئٹہ میں انتقال کرگئیں۔ روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر نامور صحافی ڈاکٹر مرزا ناصر بیگ کی والدہ طویل عرصہ بیمار ہونے کے بعد حرکت قلب بند ہونے کے باعث کوئٹہ میں انتقال کرگئیں۔ جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی، جنرل سیکرٹری سید علی مردان شاہ و دیگر نے سینئر صحافی ڈاکٹر مرزا ناصر بیگ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ادارہ جسارت کے منتظمین سید حسن احمد، محمدغافر الزمان صدیقی، محمد امین میمن و دیگر نے ڈاکٹر مرزا ناصر بیگ کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔