لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مرکزی اپیل پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے چانڈکا سول اسپتال او پی ڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر ینگ ڈاکٹر رہنما ڈاکٹر ارشاد ابڑو، پیرا میڈکس رہنما ضمیر سانگی، منور منگی، جبار ناریجو و دیگر کا کہنا تھا کہ الٹیمیٹم دینے کے باوجود بھی فرنٹ لائن سولجرز ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کو رسک الائونس نہیں دیا گیا، کورونا میں مبتلہ ڈاکٹرز کے علاج کے لئے الگ وارڈ بھی قائم نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ صحت کی صوبائی وزیر و دیگر سے اپیل کی کہ ہمارے جائز مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر 8 سے 11 جون تک روزانہ دو گھنٹے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ رہے گا، دوری جانب او پی ڈیز بند ہونے سے دور دراز سے آنے والے مریض اور تیماردار سخت گرمی میں پریشانی میں مبتلہ ہوگئے جو ڈاکٹروں اور عملہ کا انتظار کرتے رہے۔