لاڑکانہ، کورنا متاثرین ڈاکٹرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، مزید 5 سینئر ڈاکٹر کورونا کا شکار

979

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں کورنا متاثرین ڈاکٹرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، مزید 5 سینئر ڈاکٹر کورونا کا شکار ہوگئے، محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ ڈاکٹرز میں کورونا آئی سی یو میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اینتھسیسا ڈاکٹر احمد دین سومرو، پی ایم اے کے ڈاکٹر اکرام تنیو، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر صوفیہ اور ڈاکٹر تسمینہ بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب سرکاری اسپتالوں کے کورونا متاثرین ڈاکٹر کی مجموعی تعداد 40 جبکہ پیرا میڈیکل عملے کی تعداد 37 سے زائد ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث سینئر ڈاکٹرز ڈیوٹیز سے گریزاں، سارا بوجھ جونیئرز پر آگیا، سینئر ڈاکٹرز کی غیر موجودگی میں اسپتال لائے جانے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لاڑکانہ شہر بھر میں اب تک 292 افراد کورونا پازیٹو جبکہ 12 افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔