لاڑکانہ (آن لائن)لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں 5 افراد ڈوب کر جاں بحق، رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں 5 افراد ڈوب کر انتقال کرگئے، گاؤں عبدالمالک میں 18 سالا محمد عاشق سولنگ تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر انتقال کرگیا،دوسری جانب گاؤں وزیر علی میں بچی سدوران تالاب میں ڈوب کر زندگی سے شکست کھاگئی ۔ادھر قمبرانی محلے کے مکین جاوید علی ولد قادر بخش مچھلی مار کر تالاب سے باہر نکلتے ہی بے ہوش ہو کر گر پڑے، ورثا نے اسے بے ہوشی کی صورت میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تو اسپتال کے مرکزی دروازے پر ہی روح پرواز کرگئی، جبکہ گاؤں صاحب خان کے مکین غلام علی ریگولیٹر کا دروازہ کھولنے کی کوشش کے دوران پائون پھسلنے سے ڈوب گئے اور انتقال کر گئے۔ کولاچی گائوں کا مکین 25 سالا عابد علی دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر مرگیا۔