پاک چمن افغان سرحد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی

149

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)چمن پاک افغان سرحد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ،جس کے بعد سرحد کی دونوں جانب سے آمدو رفت شروع ہو گئی۔ گزشتہ روز چمن میں پاک افغان سرحد جزوی طور پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ۔ جس کے بعد پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان باشندے جبکہ افغانستان میں پھنسے پاکستانی باشندوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ۔ حکام کے مطابق سفری دستاویزات رکھنے والے افراد آ جا سکتے ہیں۔افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو چمن بارڈر پر قائم قرنطینہ کیمپ منتقل کیا جارہاہے، جہاں ان افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا ،جس کے بعد ان افراد کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔یاد رہے پاکستان کی جانب سے ہرہفتے کے روز چمن بارڈر دونوں ملکوں کے باشندوں کی آمدو رفت کے لیے کھول دیاجاتا ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے چمن پاک افغان بارڈرکو کھولنے سے انکار کردیا تھا جس سے پیدل آمد و رفت نہ ہوسکی تھی۔