وزیرخارجہ کی قومی ایشوز پرشہبازشریف، بلاول زرداری کو مذاکرات کی دعوت

155

لاہور (خبر ایجنسیاں ) وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے قومی معاملات پرشہبازشریف اور بلاول زرداری کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہنماو¿ں کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دوں گا، اگر شہباز شریف اور بلاول نہیں آسکتے ، تو وہ خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔ ملنے کا مقصد بھارت کی حالیہ کشیدگی پر اعتماد میں لینا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کووزارت خارجہ میں آنے کی دعوت پیش کرتا ہوں کہ آئیں تاکہ قومی سلامتی کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ لیکن اگر وہ میرے پاس نہیں آنا چاہتے تو وہ مجھے بلائیں میں ان کے پاس جانے کو تیار ہوں کیونکہ قومی معاملات پر میری کوئی انا اور ضد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملنے کا مقصد بھارت کی حالیہ کشیدگی پر اعتماد میں لینا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءلیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی آفر کو سراہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی متوازن سیاست کرنے والے سیاستدان ہیں۔ لیکن یہ آفر وزیراعظم کی طرف سے آنی چاہیے تھی۔ ملک چلانے کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے کیونکہ وہ چیف ایگزیکٹو ہیں۔وہ آئیں اور اپوزیشن لیڈر سے ملیں۔