سجاول(نمائندہ جسارت)اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کے بجائے ٹھٹھہ شگر ملز اور دیگر اداروں کی طرح دوسرے ملازمتوں میں ضم کیا جائے۔ ان خیلات کا اظہار پاکستان فنکشنل لیگ کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر نے ملازموں کی برطرفی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ملازمین کی برطرفی اور گولڈن ہینڈ شیک اسکیم پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گھارو، ٹھٹھہ اور سجاول کے اسٹیل مل ملازمین سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسٹیل ملز ایک بہت بڑا قومی اداراہ تھا جہاں گاڑیاں ، ٹرک اور راکٹ تک بنتے تھے اور ملک کی دیگر ملز اس کے توسط سے چلاکرتی تھی تاہم یکمشت 9000 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے اور بے روزگاری کا نیاطوفان پیدا ہونے کاخدشہ ہے حکومت کو اس فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے ملازمین کو فارغ کرنے کے بجائے پرائیویٹ شراکت داری کر کے ان ملازمین سمیت ادارے کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرے تاکہ عرصہ داراز سے اسٹیل ملز سے منسلک خاندان دربدر نہ ہوں اور ملک کا قیمتی اثاثہ محفوظ رہ سکے۔