اینگرو کا شوکت خانم ہسپتال کیلئے امدادبڑھانے کا اعلان

390

کراچی(کامرس رپورٹر)اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگروفائونڈیشن نے شوکت خام میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کوجنوبی پنجاب میں Covid-19کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے دی جانے والی مالی امدادکو 40ملین تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے ۔واضح رہے کہ یہ امداد اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین دائود کے اس عہد کا حصہ ہے جس کے تحت انہوں نے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے ایک ارب روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امداد کے دوسرے حصے میں اینگروکی جانب سے دی جانے والی اضافی 40ملین کی امداد کو شوکت خام میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹرکے موجودہ لیبارٹری نیٹ ورک کے زیرِ انتظام کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مزید4700 مستحق مریضوں کی مفت کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔