اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ہارٹ اٹیک سے وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی اور فضل آغا کی وفات پر تعزیت کی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔