شہباز شریف اپنی گاڑی کے بجائے سفید رنگ کی کار میں عدالت پہنچے

146

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے صد ر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اپنی گاڑی لینڈ کروزر کے بجائے سفید رنگ کی کار میں لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔ شہباز شریف کے گاڑی سے نیچے اترتے ہی ذاتی سیکورٹی نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا۔ کارکنوں اور وکلا کے ہجوم میں ہائیکورٹ کے احاطے سے گزرتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے۔ شہباز شریف سماعت کے بعد اسی گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوئے۔