اسلام آباد (آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری کی ضمانت قبل از گرفتاری میں10 توسیع کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران غلام قادر مری کے وکیل نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ کورونا کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی فلائٹ نہیں مل رہی، محدود فلائٹس کی وجہ سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے، عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے بائی روڈ سفر بھی نہیں کر سکتا۔ عدالت آج حاضری سے استثنا دے،عدالت نے غلام قادر مری کی استثنا کے لیے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10جون تک کے لیے ملتوی کردی۔