وفاقی حکومت اور میئر اسلام آباد کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کرگئی

137

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت اور مئیر اسلام آباد شیخ انصر کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کر گئی،مئیر اسلام آباد نے عدالتی حکم عدولی پر وفاق کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی،مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود لوکل گورنمنٹ کمیشن نے نوٹس جاری کیا،عدالت نے17مئی کا معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے،کیس عدالت میں زیرالتوا ہے،2جون کو شام6بجے واٹس ایپ میسج کے ذریعے مجھے 3جون کے اجلاس کا بتایا گیا۔درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود آج پھر اجلاس کے ایجنڈے پر میرے خلاف انکوائری رکھی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ،لوکل گورنمنٹ کمیشن کو اجلاس سے روکا جائے۔ کاشف ملک ایڈووکیٹ نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے یہ درخواست دائر کی ۔