سکھر(نمائندہ جسارت)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی اساتذہ ایسوسی ایشن (سلوٹا) کی جانب سے مطالبات کی حمایت میں وائس چانسلر ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا گیااور ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سلوٹا کے صدر ڈاکٹر غلام علی ملاح اور جنرل سکرٹری ڈاکٹر اختیار علی گھمرو نے وائس چانسلر کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر وائس چانسلر نے اساتذہ پر ہونے والے تشدد کو نہ روکا تو اساتذہ وائس چانسلر کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔ رہنماؤں نے ملک گیر تحریک کا اعلان کیا کہ اگلے جمعہ (5 جون) مرکز اور سندھ کے عہدیدار وائس چانسلر کے خلاف پریس کانفرنس میں شامل ہوں گے۔