سرکاری ملازمین کو نکالنے پر بھر پور مزاحمت کرینگے، بلاول

237

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت ریاست کے ماتحت اداروں کے مزدوروں کے خلاف سازشیں بند کرے، چیئرمین پی پی نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری، نیم سرکاری یا ریاستی کارپوریشنز کے ملازمین کو اگر نوکریوں سے نکالا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ قومی ائرلائن اور پاکستان اسٹیل ملز وہ قومی اثاثے ہیں جو پہلے دن سے پی ٹی آئی حکومت کے نشانے پر ہیں،پی ٹی آئی منظم طریقے سے ریاستی کارپوریشنز کے ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندان کے لاکھوں افراد کے روزگار سے کھیل رہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہعمران خان نے اسٹیل ملز کے دروازے پر کھڑے ہوکر کہا تھا کہ ان کے پاس ماہرین ہیں جو ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرسکتے ہیںابعمران خان اپنا وعدہ بھول کر ان افراد کے مقاصد کی تکمیل میں لگ گئے ہیں جو ریاستی اداروں کو اپنے منظورنظر افراد کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کوبے روزگار کرنے اور نجکاری کے حکومتی اقدامات کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔