نیب چیئرمین حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں،شاہد خاقان

289

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں ،فارن فنڈنگ کیس ہے لیکن کوئی کاغذ جمع نہیں ہوا چیئرمین نیب بتائیں کہ کس مقصد کے لیے 28 مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے ، زما ن پا رک کے مکا ن کا پتا کریں وہ کس کا اثاثہ ہے ،نیب کو بی آر ٹی ، شوگر ،ادویات اسکینڈلز کے ثبوت دیے مگر وہ انہو ں نے کچھ نہیں کیا چیئرمین نیب بتائیں وہ حکومت سے احکامات لیتے ہیں یا نہیں ،نیب نے جو کل کا رروائی کی یہ تو کھوکھلا ٹارزن ہے ،نیب حکومت کا ذیلی ادارہ ہے اور حکومتی فرمائش پر کام کر تا ہے ۔ لاہور ما ڈل ٹائون میںمسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظوری پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو 14روز کی عبوری ضمانت ملی ہے ۔ شہباز شریف نیب کے ہر سوال کا جواب دے رہے ہیں جب بلایاجاتا ہے تو پیش ہوجاتے ہیں،70دن تک نیب کے ریمانڈ پر رہے پر آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہو سکا، آج آشیا نہ ، صاف پا نی اسکیم اور 56کمپنیو ں کے کیسز کا کیا بنا نیب کو جب ان کیسز سے کچھ نہیں ملا تو وہ آمد ن سے زاید اثاثہ جا ت کیس اور منی لا نڈرنگ کے کیسز کو لے آئی مگر ان کو اس بھی کچھ نہیں ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ 20سال سے نیب الزام تراشی اور ہتک عزت کا کا م کر رہا ہے جب ادارے بدنیتی پر اترآئیں تو ملک کھوکھلا ہو جا تا ہے ،کیا نیب عوام کے سامنے جو اب دہ نہیں ۔