کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے صوبہ بلوچستان
کے علاقے تربت میں پیش آنے والے دردناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے خاتون شہید اور بچی زخمی ہوگئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچ خاتون نے مسلح غنڈوں کا جس بہادری سے مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے، مگر قانون نافذ کرنے والوں کے کردار پر سوالیہ نشان بھی ہے۔ قاتل لٹیرے دندناتے پھرتے ہیں اور پولیس سو رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید خاتون کے قاتلوں کو فوری گرفتار اور زخمی بچی کے علاج معالجے سمیت تمام ذمے داری ریاست اٹھائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی شہید خاتون کے اہل خانہ اور معصوم بچی کے ساتھ کھڑی ہے۔