سکھر( نمائندہ جسارت) ایف آئی اے سائبر ونگ کی سکھر شکارپور پنوعاقل اور گڑھی یاسین میں بڑی کارروائی،کارروائیوں کے دوران جعلساز گینگ کے تین کارندے گرفتار ، سامان برآمد ، امجد علی انچارج سائبر کرائم سیل کے مطابق مختلف سیلولر کمپنی کی ایکٹو سمیں غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والے جعلساز گرفتار کی ہیں۔ ملزمان ربڑ پر تھمب امپریشن بنا کر سمس کو ایکٹیو کیا کرتے تھے۔ایکٹیو سمس مختلف جرائم میں استعمال ہوتی تھی ، سیکڑوںایکٹیو سمس اور جعلی تھمب امپریشن بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، بی وی ایس مشین، تھمب آپریشن مشین اور پرنٹر برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان جعلسازی سے سمیں ایکٹو کر کے بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے بھی نکلوایا کرتے تھے۔ انچارج سائبرکرائم ونگ کے مطابق ملزمان مہارت کے ساتھ ربڑ پر انگوٹھوں کے نشان بناکر مختلف ناموں سے سمس ایکیٹو کر کے فروخت کرتے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتار کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔