کوٹری(پ ر) سیہون شریف میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلنے کے کیس بڑھنے پر ضلعی انتظامیہ جامشورو حرکت میں آگئی، ایک ہزار ٹیسٹ میں ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافی سمیت 67افراد کےنتائج مثبتنکل آئے ۔ڈپٹی کمشنر جامشورو نے سیہون کے 3 علاقوں میں نقل وحرکت کی سخت نگرانی کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن(ر)فریدالدین مصطفی کی سربراہی میںہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاو¿کو روکنے اور اسباب سے متعلق مختلف امور زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ اسپتال کے ڈائریکٹر معین الدین صدیقی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو مشتاق سولنگی، اسسٹنٹ کمشنر سیہون نور احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرجامشورو نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاو¿میں ملوث افراد کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جس کی سزا 6ماہ قیدہے۔سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جس کےلےے اسسٹنٹ کمشنرسیہون کی سربراہی میں ڈی ایس پی ،ایس ایچ اوسمیت ریونیو عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرےں گے۔کیپٹن (ر)فرید الدین مصطفی نے مزید کہا کہ سیہون کے 3 علاقوں شہباز کالونی ،کھوسو محلہ اور خاد محلہ میں نقل وحرکت کی مکمل نگرانی کےلےے چوکیاں لگائی جارہی ہے جہاں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔