لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈ جاری کردیے گئے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر اسپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جاری کیے ہیں جس کا مقصد حمزہ شہباز شریف کو 5 جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی کے عقب میں واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ جس پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئینگے۔