کراچی ( حماد حسین ): محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اسکول و کالجز کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس آج ہوگا جس میں تمام بورڈز کے چیئرمین ،سیکریٹری کالجز واسکول، ڈائریکٹر کالجز اور دیگر تمام حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں میں تعلیمی بورڈ کے طلبہ کو بغیر امتحان پاس کرنے سمیت پروموشن کےحوالے سے سَب کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی ،اجلاس میں اسکول و کالجز کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اراکین اسٹیئرنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ کے تعلیمی ادارے یکم اگست تک بند ہونے کا امکان ہے جبکہ آن لائن کلاسز کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ میٹرک و انٹر بورڈ کے طلبہ کے حوالے سے سب کمیٹی کی سفارشات پر دو دن پہلے وزیر تعلیم آگاہ کرچکے ہیں۔