جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے بھتیجے نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ دسہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی بنائی، شاہ خاور، وکیل پی ٹی آئیجے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی گزشتہ مہینے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے تاہم 8 مئی کو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑگئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عام انتخابات 2018 میں منیر خان اورکزئی جے یوآئی(ف) کی ٹکٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔