انڈونیشیا کا رواں سال شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان

606

جکارتہ: آبادی کے لحاظ مسلمانوں کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا نے رواں سال اپنےشہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

انڈونیشیا  کے وزیر برائے مذہبی امور نے فخر الرضی کہا کہ رواں سال حج کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس اور تشویشناک سفر پر پابندی کے خدشات کے سبب کیا گیا ہے۔

انڈونیشین وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ کےمطابق اس سال انڈونیشیا کے حجاج کرام کا کوٹہ 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل تھا جبکہ 90 فیصد سے زیادہ افراد کے داخلے پہلے ہی رجسٹرڈ ہیں۔

انڈونیشین کابینہ کے سیکریٹریٹ کےمطابق ہر سال لاکھوں  انڈونیشی حج پرسعودی عرب جاتے ہیں اور  دوسری بار حج پر جانے کیلئے انہیں 20 سال  کا طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ۔