لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اثاثہ جات کیس میں آج نیب عدالت میں پیش ہونگے۔
قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اثاثہ جات،منی لانڈرنگ کیس میں نیب طلبی پر آج عدالت میں پیش ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے تفتیش کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا گیا ہے جس میں ٹرانزیکشن سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
دوسری جانب نیب لاہور کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی پیشی سے متعلق احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد کیا جائے گا۔