پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی اپیل پر فیصلہ پھر موخر

125

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی
درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کرپشن کیس کے فیصلے کے لیے 25 جون کی تاریخ مقرر کردی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دینا تھا راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی تھی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کی عدالت اب 25 جون کو پرویز اشرف کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنائیں گے۔