کوئٹہ:2گروہوں میں تصادم 4افراد جاں بحق ،1زخمی

192

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں2 گروہوں کے درمیان تصادم میں4 افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہو
گیا۔لیویز کے مطابق واقعہ آرچنو کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ہی قبیلے کے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے اور بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجے 4 افراد موقع پر جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ۔