اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس عدالت عظمیٰ میں دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں ہجوم دیکھ کر برہم ہو گئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں موجود افراد کی طرف سے سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہے کہ عدالت میں تمام لوگ جڑ کر بیٹھ گئے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو بے احتیاتی کے باعث خطرات لاحق ہوں،غیر متعلقہ افراد عدالت میں نہ بیٹھیں ،کمرہ عدالت میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے،ایس او پیز پر عمل کریں
اور ایک ایک نشست چھوڑ دیں،میڈیا والے بھی اپنا خیال کریں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔ چیئرمین واپڈا نے عدالت کو بتاےا کہ دیا میر بھاشا یم پرکام کا ٹھیکہ 13 مئی کو اسی سال دیا گیاہے،جس پر کام شروع ہو چکاہے،کام شروع نہ ہونے سے 30 ملین روزانہ کا نقصان ہورہا تھا، بھاشا ڈیم جولائی 2028ءمیں مکمل ہوجائے گا، مہمند ڈیم کے تینوں یونٹ جولائی 2025ءمیں مکمل ہو جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔