تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اگر وینزویلا کو مزید تیل کی ضرورت ہوئی تو تہران حکومت فراہمی جاری رکھے گی، ساتھ ہی امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کرے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پریس کانفرنس کے دوران وینزویلا کو تیل فراہمی کے سلسلے میں بتایا کہ ایران وینزویلا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے اپنے حق پر عمل کرے گا۔ انہوں نے امریکی عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ پر ہونے والے جبر کے خلاف احتجاج کو پوری دنیا نے سنا ہے اور دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔