چینی چور عمران خان کوکمیشن میں کیوں نہیں بلایا گیا،مریم اورنگزیب

150

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی چوری کے مرکزی کردار عمران خان کو کمیشن میں کیوںنہیں بلایا گیا، چینی چور عمران مافیا ملک پر مسلط ہے۔ہرروز دونوں ہاتھوں سے عوام کی چینی چوری ہو رہی ہے۔انکوائری کمیشن ایکٹ 2017 جو 31مارچ کو نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے قانون سازی کی اس کے سیکشن 15کے تحت جو بھی کمیشن بنے گا وہ کمیشن رپورٹ 30دن کے اندر پبلک کرے گا تو عمران خان نے یہ رپورٹ انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت پبلک کی۔انہوں نے کہا کہ ہر روز لاپتا اور کرائے کے ترجمان سرکس کرتے ہیں اور آئیں، بائیں، شائیں اور جھوٹے کاغذ لہراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف،شاہد خاقان اور سلمان شہباز کا نام لے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں ایک روپے کی سبسڈی نہیں دی، گنے کی قیمت کم اور کسانوں کی حق تلفی نہیں ہونے دی جبکہ عمران مافیا نے قلت کے باجود چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ،ملک کی کرنسی کی قدر میں 40فیصد کمی کے باوجودسبسڈی کی اجازت کیوں دی۔انہوں نے سولا کیا کہ کمیشن کیوں اسد عمر، عبدالرزاق دائود اور عثما ن بزدار کے جوابوں سے مطمئن نہیں ہے کیونکہ یہ تمام فیصلے اور احکامات عمران خان نے دیے تھے ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات پاکستان کی عوام سننا چاہتی ہے۔