اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے، آپ جھوٹ بول کر لندن گئے، جس جماعت کا معیار یہ ہو کہ 3 دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ
سچ بولے اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے، ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور ان کو لیڈر مانتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پوری دنیا میں کورونا تباہی مچا رہا ہے۔ آپ کے عزیز دوست مودی نے سخت ترین لاک ڈاو¿ن کر کے دیکھ لیا لیکن وہاں بھی بد قسمتی سے یہ اموات کا باعث بن رہا ہے۔ براہ مہربانی اس پر سیاست نہ کریں حکومت اور عوام کو اس سے نمٹنے دیں۔انہوں نے کہا کہ آپ خود اسمبلی تک نہیں آئے جس کا اجلاس ا?پ کے کہنے پر بلایا گیا۔