اسلام آباد ( آن لائن) عدالت عظمیٰ میں پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق کے پی کے حکومت کی اپیل پر بینچ تشکیل دید یا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سر براہی میں 3رکنی بینچ 3 جون کو کیس کی سماعت کریگا،عدالتی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں،پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا،ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف کے پی حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا ۔کیس کی آخری سماعت ماہ رمضان کے اوائل میں ہوئی تھی۔