سکھر (نمائندہ جسارت )الخدمت فاو¿نڈیشن کی جانب سے گھروں، رہائشی مقامات سمیت دیگر علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے اسپرے کا عمل جاری ہے، الخدمت فاو¿نڈیشن سکھر کے سرپرست امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سکھر کے فاطمہ لگژری اپارٹمنٹس، زرعی ترقیاتی بینک اور روہڑی کے قریشی محلہ کے مختلف گھروں میں کورونا سے بچاو¿ کے لیے الخدمت کے رضا کاروں نے کورونا سے بچاو¿ کا اسپرے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے گھروں میں جانا اور ان کی ڈس انفیکشن بڑی ہمت کا کام ہے، یہ وہ گھر ہیں جہاں متعلقہ افراد کے قریبی عزیز بھی نہیں جانا چاہتے۔ یہ کام کہنے اور سننے کی حد تک آسان لیکن حقیقت میں انتہائی مشکل کام ہے۔ الحمدللہ الخدمت کے رضا کار تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ یہ کام روز اول سے ہی کررہے ہیں۔ اللہ تعالی جماعت اسلامی اور الخدمت کے ان باہمت جوانوں کی حفاظت فرمائے جو صرف رب کی رضا کے لیے خدمت انسانیت کے یہ تمام کام کر رہے ہیں۔