سکھر، تیز آندھی اور طوفان سے سیپکو کے 61 فیڈرز ٹرپ

155

سکھر (نمائندہ جسارت) تیز آندھی طوفان کی وجہ سے سیپکو کے 61 فیڈرز ٹرپ، صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان سیپکو کے مطابق کندھ کوٹ، شہداد کوٹ، قنبر، بخشاپور، گڑھی یاسین، مدیجی، مورو، مہر، خانپور مہر، مراد شاخ، کے این شاہ، رادھن، وارہ، رتو ڈیرو، جیکب آباد، شکار پور، ہمایوں، اباڑو اور تھل کے فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ سیپکو چیف چودھری محمد سلیم نے کورونا سے بچاؤ اور کام پر مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات دے دیے، سیپکو فیلڈ کارکنان متاثرہ علاقوں کو بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لیے مصروف رہے۔ سکھر سمیت اندرون سندھ میں بارش، موسم خوشگوار، کئی فیڈر ٹرپ، بجلی غائب، نالیاں اور گٹر ابل پڑے۔ سکھر سمیت اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ہفتے کے روز سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بارش کیساتھ ہی سکھر ریجن کے 20 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوجانے کی وجہ سے سکھر شہر میں بجلی غائب ہوگئی۔ سیپکو انتظامیہ کے مطابق خراب ہونے والے فیڈرز مرمت کرکے دوبارہ بجلی فراہم کردی گئی۔ دوسری جانب برسات کے باعث شہر کے رہائشی و تجارتی وکاروباری مراکز میں نالیاں اور گٹر ابلنے سے ڈرینج کا گندا پانی جمع ہونے کی بھی اطلاع ہیں۔